اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبہ غزنی میں واقع مقر شہر کے گورنر ’’صاحب نظری خان‘‘ نے بتایا ہے کہ طالبان کے کچھ عناصر نے گزشتہ شب اس شہر کے عالم دین ’’ نجیب اللہ‘‘ کو قتل کر دیا ہے اور آج ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ طالبان کے اس اقدام کا مقصد افغانستان کی پولیس کو بدنام کرنا تھا۔ادھر طالبان اس بات کے مدعی ہیں کہ افغان پولیس نے اس عالم دین کا قتل کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513415
طالبان کے کچھ عناصر نے گزشتہ شب اس شہر کے عالم دین ’’ نجیب اللہ‘‘ کو قتل کر دیا ہے