اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کے ذریعے بحرین پر کئے گئے فوجی قبضے کی تیسری سالگرہ کے موقع پر قم میں جمعے کے روز آل سعود کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف عوام اور غیر ملکی دینی طلاب نے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مظاہرہ ۱۴ مارچ کو بروز جمعہ حرم مطھر سے شروع ہو گا اور شہداء اسکوائر پر اختتام پذیر ہو گا بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ہونے والے اس مظاہرے میں بحرین پر آل سعود کے ظالمانہ قبضے اور علماء کونسل کے انحلال کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ، نماز جمعہ آرگنائزر قم، اسلامی فروغ کوآرڈینیشن کونسل قم اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کا دفاع کرنے والی جمعیت نے قم کے تمام عوام کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ مارچ ۲۰۱۱ میں آل سعود نے بحرین میں انقلاب کرامت کی کامیابی سے خوف کھاتے ہوئے اس ملک کے عوام کو سرکوب کرنے کے لیے اپنی فوجیں بحرین میں بھیجی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
قم میں بروز جمعہ
بحرین پر سعودی فوجی قبضے کے خلاف غیر ملکی دینی طلاب اور عوام کی طرف سے مظاہرہ کرنے کا اعلان
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513411
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ، نماز جمعہ آرگنائزر قم، اسلامی فروغ کوآرڈینیشن کونسل قم اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کا دفاع کرنے والی جمعیت نے قم کے تمام عوام کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔