ابنا: متحدہ عرب امارات کےاخـار البیان نے فاش کیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے نے مصر کے خفیہ ادارے کا آگاہ کیا ہے کہ اخوان المسلمین نےغیرعلاقائی طاقتوں سے ملکر مصری فوج کے سربراہ اور مصر کےوزیر دفاع عبد الفتاح السیسی نیز مصری فوج کے دیگر اعلی افسروں کو ہلاک کرنےکا منصوبہ بنیا ہے اطلاعات کے مطابق اخوان المسلمین نے السیسی کے دفتر پر ایک دن متعدد راکٹ داغ کر اسے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اخوان المسلمین نے ایک لسٹ تیار کی ہے جس میں مشخص افراد کو نشانہ بنایا جائے گا صحرائے سینا سے گرفتار ہونے والے افراد سے ایسے شواہد ملے ہیں اور ان کےقبضہ سے ایسے میزائل بھی برآمد کئے گئےہیں جن سے اس کارروائی میں استفادہ کیا جانا تھا۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513389
عرب ذرائع کے مطابق مصر کی اخوان المسلمین تنظیم نے مصری فوج کے سربراہ عبد الفتاح السیسی اور فوج کے دیگر اعلی کمانڈروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنیا ہے۔