ابنا: عراق کے سابق وزیراعظم ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ پرامن جوہری ٹکنالوجی کے شعبے میں ایران کی پیشرفت تمام پڑوسی ملکوں کیلئے فخر کی بات ہے۔انھوں نے ارنا سے گفتگو میں صراحت کے ساتھ کہا کہ یہ بات تمام پڑوسی ملکوں کیلئے ثابت ہوچکی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔عراق کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایران، تمام شعبوں میں ترقی کرکے بے نظیر مقام میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انھوں نے عراق کی صورت حال کی طرف بھی اشارہ کیا اور اپنے میں ملک میں دہشتگردوں کیلئے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب اور قطر کی مداخلت و حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ایک آزاد ملک ہے جو کسی دوسرے ملک میں مداخلت نہیں کرتا اور وہ کسی کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت بھی نہیں دیگا۔عراق کے سابق وزیراعظم ابراہیم الجعفری نے عراق، شام اور لبنان میں تکفیری دہشتگردوں کے سرگرم عمل ہونے کا مقصد، ان ممالک میں بدامنی پھیلانے کے علاوہ اسلام کا حقیقی چہرہ بگاڑ کر پیش کرنا قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513345
عراق کے سابق وزیر اعظم ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ پرامن جوہری ٹکنالوجی کے شعبے میں ایران کی پیشرفت تمام پڑوسی ملکوں کیلئے فخر کی بات ہے۔