ابنا: ترکی کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے جمہوریہ کرغزستان میں سینٹرل ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ 70 میٹر بلند اس مسجد کی تعمیر کا آغاز سال 2012 میں ہوا تھا اور اس وقت اس کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسجد 1300 مربع زمین پر تعمیر کی جارہی ہے۔ اس مسجد میں چار گنبد اور دو بڑے مینار بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ مسجد لائبریری، وضو خانے اور مسجد کی مخصوص پارکنگ پر مشتمل ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ سال 2015 کے اختتام تک اس مسجد کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513109
سینٹرل ایشیا کی سب سے بڑی مسجد جمہوریہ کرغزستان میں زیر تعمیر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ مسجد سال 2015 کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔