ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سخت سیکورٹی میں شروع ہونے والی اس کارروائی میں پندرہ مردوں اور چار عورتوں پر الزام ہے کہ انہوں نے صومالیہ میں دھشتگرد گرہوں کے ہمراہ لڑائیوں میں حصہ لیا یا وہاں جانے کی کوشش کی اور بلجیئم کی ایک مقامی دھشتگرد تنظیم کی معاونت کی۔ تمام انیس ملزمان پرایک دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے کے الزامات ہیں۔ ملزمان میں شامل برسلز کے ایک ہیئر ڈریسر حسن خافی پہلے ہی عدالت میں اعتراف کر چکا ہے کہ اس نے 2011 صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک گروپ الشباب میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ اس مقدمے کی کارروائی ایسے وقت ہو رہی ہے جب بلجیئم کے شہیریوں کے بارے میں تشویش ہے کہ وہ دھشتگرد گرہوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے افریقہ، شام اور پاک – افغان سرحدی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ بہت سے یورپی شہری پہلے ہی شام میں تین سال سے جاری خونی تنازعہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513086
بیلجئیم میں ایک مقامی دھشتگردی کے نیٹ ورک کے لیے بھرتیاں کرنے والے انیس لوگوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔