ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ احمد میں دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت الیاس اور ادریس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو ٹیمیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں انسداد پولیو کی مہم متعدد بار متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے۔ اسی دوران نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فاٹااور صوبے خیبرپختونخوامیں پولیو کے مریض سامنے آنے پرسخت تشویش کا اظہارکیا۔ پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں پولیو کےخاتمے کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہوا ہے۔ نواز شریف نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کےایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی سمجھوتانہ کیا جائے۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513081
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔