ابنا: پاکستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے پیدارک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسیز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیدارک شہر میں پانچ راہگیروں پر اچانک مسلح افراد نے اندھادند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے،جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ ادھر صوبے سندھ کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی فائرنگ میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ روز زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج چل بسا۔آج گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری اسٹاپ پر قائم جنرل اسٹور پر ہونے والی فائرنگ میں دکان کا مالک، سیلز مین اور ایک گاہک سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص گاڑی میں سوار ہوکر آیا۔ دوسری جانب لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوا،پٹیل پاڑہ کے علاقے میں بھی ہونے والی فائرنگ میں بھی علاقائی سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512961
پاکستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے پیدارک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے