ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسطی افریقہ میں موجود افریقی اور فرانسیسی فورسیز نہ صرف مسلمانوں کے خلاف تشدد رکوانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں ، بلکہ بعض مواقع پر ان فورسیز پر مسلمانوں کے قتل کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے۔ وہ مسلمان کے جو وسطی افریقہ سے ہجرت نہیں کرپائے ہیں ہر روز انتہا پسند عیسائیوں کے حملوں کا شکار رہتے ہیں۔ پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ زیادہ تر مسلمان وسطی افریقہ کے مغربی علاقوں سے نکالے گئے ہیں ، جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ وسطی افریقہ کے ہزاروں مسلمانوں کو ان علاقوں میں زندگی کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ وسطی افریقہ میں انتہا پسند عیسائیوں کے اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں ہزاروں مسلماں جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512944
اقوام متحدہ نے وسطی افریقہ میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے خطرے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔