9 مارچ 2014 - 20:30
جنرل جزائری: مغربی وصہیونی پروپیگنڈہ مہم ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران کے خلاف مغربی و صہیونی ذرائع ابلاغ کی پروپیگنڈہ مہم کو ناکام حربوں سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق جنرل "مسعود جزائری" نے تھران میں صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے خلاف مغربی و صہیونی ذرائع ابلاغ کی جاری پروپیگنڈہ مہم کے ردعمل میں کہا کہ یہ اقدامات ایرانوفوبیا کے دائرے میں انجام پارہے ہیں۔ جنرل "مسعود جرائری" نے غزہ کے لئے ایرانی ہتھیاروں کے حامل بحری جہاز کے روکے جانے پر مبنی بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی کہ عالمی رائے عامہ اس قسم کے بے بنیاد اور کذب محض امریکی و صہیونی دعوؤں سے مکمل طور پر آشنا ہیں اور ان دعوؤں کا منصوبہ ، مختلف میدانوں میں اپنے مسلمہ حقوق کے حصول کے لئے ملت ایران کے عزم و ارادے میں کسی قسم کا اثر نہیں ڈالے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے اسی طرح تاکید کی کہ اہل مغرب آزادی پسند قوموں اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ پسندانہ پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔......./169