اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس ملک میں دھشتگرد ٹولوں سے وابستہ ۴۹۷ افراد نے ہتھیار ڈال کر خود کو فوج کے سامنے پیش کر دیا ہے۔شام سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقوں ، ادلب، حماۃ، حمص، حلب اور قامشلی شہروں سے مسلح افراد ہتھیار ڈال کر سرینڈر ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اپنا سارا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ ادھر درعا کے شہر میں شامی فوج نے کئی دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے صوبہ درعا کے جنوبی علاقے غرز الخربات میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کئی دھشتگرد ہلاک جبکہ دو عام شہری بھی جانبحق ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512771
شام کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس ملک میں دھشتگرد ٹولوں سے وابستہ ۴۹۷ افراد نے ہتھیار ڈال کر خود کو فوج کے سامنے پیش کر دیا ہے۔