ابنا: پاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اتوار کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے پیر کی اپنی ساری مصروفیات ملتوی کردی ہیں، اور وہ تھر میں خراب ہو رہی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے تھر کا دورہ کریں گے۔پرویز رشید کے بقول تھر کے عوام انسانی المیے کا شکار ہیں، متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ تھرپارکر کے شہر مِٹھی میں قحط سالی اور غذا کی عدم فراہمی کے باعث درجنوں بچوں سمیت 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سندھ کے وزیراعلی سید قائم علی شاھ نے مٹھی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں حالیہ قحط سالی افسوسناک ہے جس کی بنیادی وجہ خشک سالی ہے۔دوسری جانب بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے صرف ہپستالوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار پیش کیے جا رہے ہیں، جبکہ کئی گاؤں میں ہلاک ہونے والے بچوں کو شمار ہی نہیں کیا گیا۔......./169
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512700
پاکستان کے صوبہ سندھ کے قحط سے متاثرہ علاقے تھر کا جائزہ لینے کے لیے، وزیراعظم نواز شریف پیر کو تھرپارکر کا دورہ کر رہے ہیں۔