ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچک زئي نے کہا ہے کہ حکومت و ملت پاکستان کی نظر میں ایرانی عوام اور ان کے فوجیوں کی سکوریٹی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے کہ جتنی ایرانی حکومت و ملت کی نظر میں ہے۔ محمد خان اچک زئي نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے دورے میں ارنا سے گفتگو میں پانچ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائي کے لئے انجام دی گئي کوششوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن میں پانچ برسوں کا وقفہ آنے کے بعد کچھ مسائل اور غلط فہیمیاں سامنے آئی ہیں جو حالیہ نشستوں اور سمجھوتوں سے دور ہوجائيں گي۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ ہرچھے مہینے میں مشترکہ سرحدی کمشین کا اجلاس ہوگا جو سرحد پر قیام امن پر منتج ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر اتوار کو ایک وفد کے ہمراہ چابہار پہنچے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512653
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچک زئي نے کہا ہے کہ حکومت و ملت پاکستان کی نظر میں ایرانی عوام اور ان کے فوجیوں کی سکوریٹی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے کہ جتنی ایرانی حکومت و ملت کی نظر میں ہے۔