ابنا: عراق کے مغربی صوبے انبار کی انتظامی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں چھے سو سے زائد غیر ملکی تکفیری دہشتگرد موجود ہیں۔ مجلس اعلائے اسلامی عراق کے پریس شعبے کے مطابق الانبار نجات کونسل کے رکن محمد الجمیلی نے کہا کہ اس وقت شہر فلوجہ میں چھے سو ستر بیرونی دہشتگرد موجود ہیں جو حکومت کے خلاف جنگ کررہے ہیں اور انہوں نے قبائل کو اپنے ہتھیار فروخت کرنے اور ان سے تعاون کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ محمد الجمیلی نے کہا کہ قبائل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے اور نہ ہی دہشتگردگروہوں میں شامل ہوں گے اور جو داعش میں شامل ہوچکے ہیں وہ اپنا تعاون ختم کردیں گے۔ دوسری طرف سیاسی امور کے ماہر طارق ابراہیم نے ریڈیو تہران کی عربی سروس سے گفتگو میں کہا ہے کہ حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور قطر، عراق میں بدامنی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ سعودی عرب نے بظاہر جبہۃ النصرہ اور داعش کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کردیا لیکن اب بھی آل سعود ان کی حمایت کررہی ہے۔ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کو صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی مکمل فوجی اور مالی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512651
عراق کے مغربی صوبے انبار کی انتظامی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں چھے سو سے زائد غیر ملکی تکفیری دہشتگرد موجود ہیں۔