8 مارچ 2014 - 20:30
شام کی پناہ گزین خواتین مالدار عربوں کے ذریعے جنسی استحصال کا نشانہ

شام میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دھشتگردوں کے پیدا کئے ہوئے بحران کے نتیجے میں شام کی پناہ گزین خواتین کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ابنا:  پریس ٹی وی نے برطانوی اخبار اینڈیپینڈنٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی پناہ گزین جوان لڑکیاں مالدار عربوں کی ہوس پرستی کا نشانہ بن رہی ہیں اور شام کے پناہ گزینوں کے کیمپوں سے جوان لڑکیوں کو اسمگل کرکے شام کے ہمسایہ ملکوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ شام کے پناہ گزین گھرانوں کے لئے ایک ٹھوس خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس برطانوی اخبار نے خبر دار کیا ہے کہ یہ خطرناک صورت حال ہر روز وسیع سے وسیع تر ہوتی چلی جارہی ہے اور بعض شامی خاندان مالی مشکلات کی بناپر اپنی جوان لڑکیوں کی چند ہزار ڈالر کے عوض مقامی افراد یا غیر ملکی باشندوں سے شادی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲