ابنا: اقوام متحدہ میں شام کےنمائندے سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں کےہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے شامی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کاارتکاب کیا ہے سعودی وہابی دہشت گردوں نے بچوں اور عورتوں کو بھی معاف نہیں کیا۔گذشتہ دہائیوں میں شام انسانی حقوق، خواتین کے حقوق اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم اور مقتدر ملک بن گیا تھا لیکن دہشت گردوں نے سعودی عرب، قطر، اسرائيل ، ترکی اور امریکہ کےتعاون سے شام کے عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ۔ ان میں سے بعض ممالک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگيا ہے اور اب وہ خود دہشت گردوں کے خلاف سنگین قوانین بنا رہے ہیں لیکن شام کے خلاف سعودی عرب نے بڑا پست ، غیر انسانی ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کردار ادا کیا، جسے شامی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عربنہ صرف شام میں بلکہ عراق، افغانستان اور پاکستان میں بھی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے سعودی عرب کا مقتدر وہابی ملاؤں کے سر پر ہاتھ جبکہ امریکہ کا خود سعودی عرب کے سر پر ہاتھ ہے، سعودی عرب خطے میں امریکی پالیسی پر گامزن ہے۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512243
اقوام متحدہ میں شام کےنمائندے سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں کےہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے شامی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کاارتکاب کیا ہے سعودی وہابی دہشت گردوں نے بچوں اور عورتوں کو بھی معاف نہیں کیا۔