8 مارچ 2014 - 20:30
جنرل جعفری: سپاہ پاسداران دشمنوں کے مقابلے کے لئے مکمل طور پر آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران دشمنوں کی دھمکیوں کے مقابلے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

ابنا: جنرل "محمد علی جعفری" نے آج ایک سیمینار میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمنوں نے انقلاب کو نشانہ بنانے کے لئے تیاریاں کرلی ہیں کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف دھمکیوں ، ثقافتی یلغار اور دیگر سازشوں کی صورت میں سامنے آئی ہیں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ان دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں ضروری حکمت عملی وضع کرلی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی نظام کا فلسفہ سامراج کے تسلط و سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے کہا کہ سپاہ سے رہبر انقلاب اسلامی کا مطالبہ اسی دائرے میں ہے کہ سپاہ اپنے آپ کو صرف عسکری و دفاعی شعبوں تک محدود نہ کرے کیونکہ تسلط پسند نظام کی دھمکیاں مختلف صورتوں میں ظاہر ہورہی ہیں۔......./169