ابنا: غزہ کے سيکڑوں عوام نے مظاہرے کرکے حماس کي سرگرمياں پر پابندی لگائے جانے اور مصر ميں حماس کے اثاثے منجمد کئے جانے پر مبني مصري عدالت کے فيصلے کي مذمت کي۔ ريلي کے شرکا ايسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر حماس کي حمايت اور مصر کي عبوري حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرين ، مصر کے سابق سفارتخانے کي جانب مارچ کررہے تھے - حماس کے سينئر رہنما خليل الحليہ نے مصري عدالت کےاس فيصلے کي مذمت کي اور کہا کہ مصري عدالت کا یہ فیصلہ صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ تحریک حماس کے سياسي دفتر کے رکن عزت الرشق نے بھي حماس کے خلاف مصر کي عدالت کے فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا يہ فيصلہ، سياسي ہے جس کا مقصد مزاحمت کو کمزور کرنا اور صيہوني حکومت کو خوش کرناہے۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512180

فلسطین کے علاقے غزہ کے عوام نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف مصر کی کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔