ابنا: "نیوزنور" کے مطابق لیاقت بلوچ پاکستان کی جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری اور ان کے ہمراہ وفد نے جو مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی دعوت پر ایران میں ہیں بدھوار کے دن مجلس شورای اسلامی(پارلمنٹ) کے نائب سربراہ سید محمد حسن ابو ترابی فرد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی:ابو ترابی فرد نے اس ملاقات کے آغاز میں ،جماعت اسلامی پاکستان کی ایک جماعت کے ایران کے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:میں بہت خوش ہوں کہ جماعت اسلامی پارٹی کہ جس کی بنیاد ایک عقل مند اور وفادار شخص نے رکھی ہے آج اس کے مسئولین کی درایت سے ، پاکستان کے مسلمانوں کے درمیان اسلام کی بے انتہا تعلیمات کی نشر و اشاعت اور حفاظت میں ایک معتبر اور موثر پارٹی کی صورت میں کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا:جماعت اسلامی اور جمہوری اسلامی کا نزدیکی اور برادرانہ رابطہ اب تک اسلامی تعلیمات کے صحیح درک ، اتحاد کی تقویت ،اور مسلمانوں کے درمیان ہمدلی کے ایجاد ،اور دشمنان اسلام کی سازشوں پر غلبہ پانے میں موثر کردار کا حامل رہا ہے ۔مجلس شورائے اسلامی کے نائب رئیس نے کہا:انقلاب کے بعد مجلس شورائے اسلامی پورے ملک اور تمام اقوام کے نمائیندوں کی موجودگی اور تمام سیاسی اور مذہبی گروہوں کے ساتھ مسلمانوں کے اصلی گھر میں تبدیل ہو چکی ہے اور آج جمہوری اسلامی دنیا میں عوام کی حکومت کا ایک نمونہ ہے ۔انہوں نے اس چیز پر زور دیتے ہوئے کہ آج دنیائے اسلام کا اہم ترین مسئلہ مسلمانوں کا اتحاد اور آپسی میل جول ہے اس سلسلے میں علماء اور روحانیین کے کردار پر تاکید کی۔ابو ترابی فرد نے آخر میں یاد دلایا:تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ قرآنی تعلیمات پر بھروسہ کرتے ہوئے اور مسلمانوں کے اتحاد اور آپسی میل جول کے ساتھ دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلے پر اٹھ کھڑے ہوں ۔مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا دشمنوں کی کوشش ہے۔لیاقت بلوچ ، جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے بھی اسی ملاقات میں جمہوری اسلامی ایران کے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:ایران نے ایک طاقتور اسلامی نظام کے عنوان سے اپنے رہبروں کی درایت اور تدبیر کے ساتھ قرآنی تعلیمات اور سنت کی روشنی میں عوامی حکومت ملک میں قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور یہ تمام ملکوں پارٹیوں اور اسلامی گروہوں کے لیے کامیاب نمونہ ہے۔اس نے دنیائے اسلام کے حالیہ تحولات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام کے دشمنوں کی یہ کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور جدائی ڈال کر اور امت اسلامی کے اتحاد کو کمزور کر کے اپنی اسلام مخالف پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائیں ۔جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے اس ملاقات کے اختتام پر ایران کے خلاف مغرب اور امریکہ کی جانب سے دباو ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے لوگوں کی پائیداری اور استواری کی قدردانی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512118
مجلس شورائے اسلامی(پارلمنٹ) ایران کے نائب اسپیکر نے جماعت اسلامی پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران تاکید کی؛تمام مسلمان چاہے وہ شیعہ ہوں یا سنی،قرآنی تعلیمات پر اعتماد کرتے ہوئے اور اتحاد اور دلی میل ملاپ کے ساتھ دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلے پر اٹھ کھڑے ہوں۔