ابنا: صدائے روس اخبار کے مطابق یوکرین کے خود مختار علاقے کرائمیاء کی پارلیمنٹ نے ایک انتظامی اکائی کے طور پر روس میں شمولیت کے بارے میں اصولی فیصلہ کیا ہے۔کرائمیاء کے اول نائب وزیر اعظم رستم تیمیرگالیئیو نے روس کے ساتھ اپنی شمولیت کا عوام کے سامنے اعلان کیا۔ لوگوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے "روس زندہ باد" نعرے لگانا شروع کر دیے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ کرائمیاء کی روس میں شمولیت کے بارے ریفرینڈم سولہ مارچ کو کرایا جائے گا، ریفرینڈم میں حصہ لینے والے لوگوں کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ آپ وفاق روس میں کرائمیاء کی شمولیت کے حق میں ہیں؟ ریفرینڈم کے لیے یہ بھی سوال پیش کیا جائے گا کہ کیا آپ سن 1992 میں منظور کردہ کرائمیاء کے آئین کی بحالی کے حق میں ہیں؟واضح رہے کہ 1992 میں منظور کردہ کرائمیاء کے آئین کے مطابق کرائمیاء ایک ری پبلک کے طور پر یوکرین میں شامل ہے، کرائمیاء اور یوکرین کے درمیان تعلقات دوطرفہ معاہدے اور دوطرفہ سمجھوتوں پر مبنی ہیں۔یاد رہے کہ 22 فروری کو یوکرین میں ہوئی سیاسی بغاوت کے بعد مرکزی پارلیمنٹ نے صدر ویکتور یانوکوویچ کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے، آئین میں تبدیلی لائی ہے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو قائم مقام صدر قرار دیا ہے۔ ری پبلک کرائمیاء، ملک کے کئی مشرقی اور جنوبی علاقوں نے نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر کے اپنے علاقوں کے مستقبل کے بارے میں ریفرنڈم کرانے کے منصوبے کے بارے میں اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512111
یوکرین کے خودمختار علاقے کرائمیاء کی پارلیمنٹ نے ایک انتظامی اکائی کے طور پر روس میں شمولیت کے بارے میں اصولی فیصلہ کیا ہے۔