7 مارچ 2014 - 20:30
افغانستان کے مشرقی صوبے میں دھماکہ، کمشنر جانبحق

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نازیان کے علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں اس علاقے کا کمشنر ہلاک ہوگيا۔

ابنا؛ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نازیان کے علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں اس علاقے کا کمشنر ہلاک ہوگيا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج پیش آیا جہاں نازیان کے علاقے میں اس علاقے کے کمشنر کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے تباہ کردیاگیا۔ اس واقعے میں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ادھر مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں بھی ایک بم دھماکے میں چار افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔صوبے لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ، آج اس وقت ہوا جب اس بم کو سیکیورٹی کے اہلکار ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔یہ بم سڑک کنارے رکھا گيا تھا۔افغان حکام کے مطابق اس قسم کے بم دھماکوں میں طالبان گروہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲