7 مارچ 2014 - 20:30
خلیج فارس تعاون کونسل میں اختلاف، کویت کی الجزائر سے ثالثی کی درخواست

کویت نے الجزائر سے درخواست کی ہے کہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے بحران اور رکن ملکوں کے درمیان اختلافات دور کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔

ابنا:  القدس العربی اخبار نے الجزائر کے ایک اعلی سفارتی ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کویت کے شاہی گھرانے کی ایک اعلی شخصیت نے الجزائر کے اپنے اچانک دورے میں اس ملک کے وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات میں الجزائر سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ایسے عرب ملک کی حیثیت سے کہ جس کے، خلیج فارس تعاون کونسل کے تمام عرب ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں، خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ اختلافات اور بحران کے حل میں مدد کرے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ الجزائر نے اس سلسلے میں رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اختلافات کے شدت اختیار کرجانے اور خلیج فارس تعاون کونسل کے وجود کو خطرہ لاحق ہوجانے کے بعد کویت نے ان اختلافات کو حل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں ۔ یہ ایسے میں ہے کہ ان اختلافات کے شدت اختیار کرجانے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر سے اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلالیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲