6 مارچ 2014 - 20:30
ولادت حضرت زینب(س) کی مناسبت سے منعقدہ محفل پر حملہ+ تصاویر

بحرين کي شاہي حکومت اپنے شہريوں کي مذہبي آزادي کو سلب کررہي ہے۔

ابنا: العالم ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کي شاہي حکومت نے دارالحکومت منامہ کے مشرق ميں واقع شہر عراد اور سماہيج ميں نواسي رسول حضرت زينب کبري سلام اللہ عليہا کي ولادت کي مناسبت سے منعقدہ ميلاد کي محفلوں پر آنسو گيس کے گولے داغے اور فائرنگ کي۔ اس کے ساتھ ہي منامہ کے شہر الدير کے باشندوں نے اس علاقے ميں سرکاري فورسسز کي موجودگي اور روز مرہ کي زندگي معطل کئے جانے کي شکايت کي ہے۔ آل خليفہ کے فوجي گزشتہ تين روز سے اس علاقے کے مکينوں کي زندگي اجيرن بنائے ہوئے ہيں۔بحرين کے انساني حقوق کے ادارے ميں مذہبي آزادي کے امور کے انچارج، ميثم سلمان نے کہا ہے کہ بحرين کے عوام آل خليفہ کے فوجيوں کے ہاتھوں توہين آميز سلوک اور زيادتيوں سے تنگ آچکے ہيں۔ ميثم سلمان نے مزيد کہا کہ آل خليفہ نے بحريني عوام کے خلاف قبائلي تعصب اور امتيازي سلوک پر مبني پاليسي اختيار کر رکھي ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲