6 مارچ 2014 - 20:30
عراق کے صوبہ بابل میں دہشت گردانہ کاروائی

عراق کے صوبہ بابل میں ہونے والے کار بم دھماکے ميں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہوگئي ہے ۔

ابنا:  المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کل عراق کے صوبے بابل کے شہر حلہ میں ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں کم از کم 71 افراد ہلاک اور 40  دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس سے قبل ان دھماکوں ميں مرنے والوں کی تعداد 13 اعلان کی گئی تھی، دوسری جانب عراقی فورسیز نے ایک دہشت گرد گروہ کو جو عراق کے علاقے اربیل میں متعدد مقامات پر حملے کرنے کی کوشش کررہے تھے ، گرفتار کرلیا گيا ۔ شہر اربیل عراق کا ایک پرامن علاقہ ہے جس کا انتخاب،   2014  میں عرب ملکوں کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر  کیا گيا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲