ابنا: ایران کی وزارت داخلہ کے سکریٹری حسین علی امیری نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ وزارت خارجہ کے توسط سے ، اغواء شدہ ایرانیوں کو رہائي دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گي کہا کہ ان کی رہائی کے لئے کوششیں بدستور جاری ہیں ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ تسنیم اسلم نے کل اسلام آباد میں نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے اغوا ہونے والے پانچ سرحدی محافظین کی رہائی کے لئے ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ ایران کے پانچ سرحدی محافظین کو فروری 2014 میں صوبۂ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور میں دہشت گرد گروہ نے اغوا کرلیا تھا ۔ دہشت گرد گروہ جیش العدل نے ان پانچ ایرانیوں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511852
ایران کی وزارت داخلہ کے سکریٹری نے کہا ہے اغواء کئے گئے پانچ ایرانیوں کو رہائی دلانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔