ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کی شام کو لبنان کے جنوبی علاقے پر حملہ کرکے شہر مارون الراس کے قریب ایک چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں صہیونی حکومت نے "ماکاوا" ٹینکوں کو تعیینات کردیا ہے۔ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے جنوبی لبنان کے علاقوں کی جانب فائرنگ بھی کی ہے۔ اس درمیان صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کئی مرتبہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے "نبطیہ" اور "اقلیم التفاح" کے علاقے پر نچلی پروازیں کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511576
لبنانی ذرائع نے اس ملک کی سرحدوں میں غاصب صہیونی حکومت کی برّی و فضائی فوج کی وسیع سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔