ابنا: بوشہر کي اسلامک اوپن يونيورسٹي کے سربراہ يوسف قيصري نے کانفرنس کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ يہ کانفرنس جس کا عنوان مسائل اور مواقع ہے دو دن تک جاري رہے گي.کانفرنس کا ايجنڈا ماحوليات، قدرتي ذخائر اور بين الاقوامي تاريخ و ثقافت و اقتصاد اور معاشرہ شناسي ہے.اس کانفرنس کے انعقاد کامقصد خليج فارس سے متعلق مختلف ميدانوں ميں تحقيقاتي نتائج کو پيش کرنا اور خليج فارس پر اسلامي جمہوريہ ايران کي قومي حاکميت کو زيادہ سے زيادہ مستحکم کرنا ہے. خليج فارس کے ساحل کا تقريبا بارہ سو کلوميٹر سرحدي علاقہ ايران کے کنٹرول ميں ہے اور اس سمندر کا نام بھي ايران کے نام يعني خليج فارس سے ہي موسوم ہے.ماحوليات، تاريخ ثقافت اقتصاد اور ديگر اعتبار سے اس کي بہت زيادہ اہميت ہے......../169
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511437
خليج فارس نامي دوسري بين الاقوامي کانفرنس جنوبي شہر بوشہر ميں شروع ہوئي جس ميں ملک کے ماہرين، دانشور اور محققين شريک ہيں.