4 مارچ 2014 - 20:30
حکومتي اورطالبان کميٹيوں کے درميان اکوڑہ خٹک ميں ملاقات

پاکستان ميں حکومتي اور طالبان کميٹيوں کے درميان بدھ کو اکوڑہ خٹک ميں ملاقات انجام پائي - پاکستاني ميڈيا کي رپورٹوں کے مطابق حکومتي کميٹي طالبان کميٹي سے مذاکرات کرنے کے لئے اکوڑہ خٹک پہنچي -

ابنا: ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتي کميٹي کے کوآرڈينيٹر عرفان صديقي کا کہنا تھا کہ طالبان کميٹي سے مذاکرات کي بحالي کے امور پر بات چيت ہوگي-انہوں نے کہا کہ حکومتي کميٹي طالبان کميٹي کا موقف بھي سنے گي -دريں اثنا حکومتي کميٹي نے وزيراعظم نوازشريف کو تجويز دي ہے کہ حکومتي کميٹي ميں وفاقي حکومت ، فوج ، گورنر اور خيبرپختونخواہ کا نمائندہ بھي شامل کيا جائے اور طالبان کميٹي ميں بھي طالبان شورا کا رکن شامل ہو-پاکستان ميں طالبان کے ساتھ مذاکرات کي بحالي کے لئے يہ ملاقات ايک ايسے وقت ہورہي ہے جب پيرکو اسلام آباد کچہري ميں دہشت گردانہ خود کش حملے اور فائرنگ ميں گيارہ افراد جاں بحق اور دسيوں زخمي ہوگئے جبکہ بدھ کو بھي وسطي کرم ايجنسي ميں دہشت گردوں نے سيکورٹي فورس کے قافلے پر حملہ کرکے چھے سيکورٹي  اہلکاروں کو ہلاک کرديا ہے -  اس حملے ميں جو ريموٹ کنٹرول کے ذريعے کيا گيا تھا آٹھ سيکورٹي اہلکار زخمي ہوئے-خبروں ميں کہا گيا ہے کہ يہ حملہ اس وقت کيا گيا جب سيکورٹي فورس کا يہ قافلہ کرم ايجنسي کے علاقے اورميگئي پہنچا تھا -پاکستان ميں بہت سي جماعتيں اور حلقے ايک ايسے وقت جب طالبان کي طرف سے دہشت گردانہ حملے جاري ہيں مذاکرات کے خلاف ہيں -......./169