ابنا: لبنان کی النشرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر "بشّار اسد" نے اردن کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی شام ، ایک یہودی حکومت کے عنوان سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کے دائرے میں ہر قسم کے منصوبے کی مخالفت جاری رکھے گا۔ شام کے صدر نے فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان سازش کی برقراری کے لئے امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد و ہدف ، اپنی آبائی سرزمینوں سے فلسطینیوں کا اخراج اور ان کی جگہ صہیونی کی آباد کاری ہے۔ شام کے صدر "بشّار اسد" نے علاقائی قوموں کے خلاف دشمنوں کے منصوبوں کا مقابلے کرنے کے لئے عربی و اسلامی ملکوں میں عوامی تحریکوں کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ عربی و اسلامی ملکوں کے دانشور طبقہ کو عوام کی فکر سطح کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔......./169
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511412
شام کے صدر نے سازشی مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ کے منصوبے کا مقصد، ایک یہودی حکومت کے عنوان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا قرار دیا ہے۔