3 مارچ 2014 - 20:30
بحرین میں جمعیت الوفاق کے دفتر پر جارحانہ حملہ

بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے آج صبح سیاسی تنظیم ’’جمعیت الوفاق‘‘ کے دفتر پر جارحانہ حملہ کر کے دفتر کی عمارت کو کلی و جزئی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق جو اس ملک میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف اہم ترین سیاسی تنظیم ہے نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے آج صبح منامہ میں واقع اس تنظیم کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔جمعیت الوفاق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ روز الدیہ گاوں میں ہوئے ایک بم دھماکے اور تین سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد ہوا ہے۔بحرین کے وزارت داخلہ نے اپنا بیان جاری کر کے گزشتہ روز ہوئے اس بم دھماکے کے بارے میں کہا ہے کہ اس دھماکے میں ہلاک ہوئے تین پولیس اہلکاروں میں سے ایک کا تعلق عرب امارات سے تھا۔جمعیت الوفاق کے دفتر پر ہوئے آل خلیفہ کے گماشتوں کے ذریعے اس حملے کے نتیجے میں عمارت کو کلی و جزئی نقصان پہنچا ہے۔الوفاق کے بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں کا مقصد الوفاق کے رہنماوں کو قتل کرنا تھا لیکن دفتر میں کسی اہم شخصیت کے موجود نہ ہونے کی بنا پر وہ جانی نقصان پہنچانے سے منصرف ہو گئے۔دوسری طرف اس ملک میں سیاسی سرگرم افراد نے ایک ویڈیو کلیپ شائع کر کے ایک جوان کو آل خلیفہ کی گماشتوں کے ذریعے شدید تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دکھلایا ہے۔ اس ویڈیو کلیپ میں آل خلیفہ کے گماشتے الدیہ کے علاقے میں ایک بحرینی جوان کو اسقدر ضرب و شتم کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ بیہوش ہو کر زمین پر گرجاتا ہے تاھم اس جوان کے بارے میں مزید اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲