ابنا: مغربي صوبہ الانبار ميں فوجي کاروائيوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد فوج اور سيکورٹي فورس نے فلوجہ اور صوبے کے صدر مقام الرمادي کے بعض علاقوں پر اپني کاروائياں ابھي بھي جاري رکھي ہيں۔ عراقي پوليس کے ايک کمانڈر نے کہا ہے کہ صوبہ الانبار ميں فوج کي تازہ کاروائيوں کےآغاز سے اب تک ستر سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ساڑھے چار سو ديگر گرفتار کرلئے گئےہيں ۔عراقي فوج کے ايک کمانڈر مہدي الغراوي نے بھي کہا ہے کہ عراقي فوج نے صوبہ نينوا کے صدر مقام موصل کے جنوب کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرليا ہے جن پر القاعدہ سے وابستہ دہشت گـردوں نے قبضہ کررکھا تھا۔ عراقي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے جنوبي صوبے بصرہ ميں بھي چاليس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511034
عراق کے مغربي صوبے الانبار ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقي فوج اور سيکورٹي فورس کي کاروائياں جاري ہيں ۔