اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت الوفاق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آل خلیفہ کے گماشتوں کی جانب سے خواتین کے ایک مذہبی مرکز پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔خواتین کے قرآنی تعلیمات کے مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جمعیت الوفاق نے کہا: وزارت داخلہ کی طرف سے ان حملوں کا جواز قرار دینا اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا کھلا ثبوت ہے۔ الوفاق نے مزید اعلان کیا کہ دینی مراکز پر حملے اس وقت تک نہیں ہوتے جب تک وزارت خارجہ کی اجازت نہ مل جائے۔ العکر ٹی چینل نے خبر دی ہے کہ بحرینی حکومت کے سکیورٹی دستوں نے العکر کے علاقے میں خواتین کے دینی مرکز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مذہبی پروگرام کا انعقاد کرنے میں مصروف تھیں۔دوسری جانب بحرین کی علماء کونسل نے ایک بیانیہ جاری کر کے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے منامہ میں واقع شیخ غازی السماک کے گھر پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے گھر کو آگ لگ گئی اور کافی نقصان پہنچا۔گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے اس کی چھت گرنے کا اندیشہ ہے تاھم اہل خانہ کو چھت گرنے کے احتمال کی وجہ سے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی دستے وقتا فوقتا عام لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کرتے اور آنسو گیس کے گولے گھروں کے اندر پھینکتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
بحرین
آل خلیفہ کے گماشتوں کا خواتین کے مذہبی مرکز پر حملہ/ شیعہ عالم دین کے گھر پر فائرنگ، گھر نذر آتش
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510803
العکر ٹی چینل نے خبر دی ہے کہ بحرینی حکومت کے سکیورٹی دستوں نے العکر کے علاقے میں خواتین کے دینی مرکز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مذہبی پروگرام کا انعقاد کرنے میں مصروف تھیں۔