ابنا: ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے کے سربراہ يوکيا امانو نے پير کو ايجنسي کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس ميں اعلان کيا ہے کہ ايران نے اب تک ايٹمي معاملے سے متعلق تمام معاہدوں پر عمل کيا ہے –انہوں نے کہا کہ ايران اور پانچ جمع ايک کے ساتھ مشترکہ اقدام سے متعلق معاہدے پر بھي عمل درآمد کا سلسلہ جاري ہے –آئي اے اي کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا امانو نے کہا کہ ايران کے اقدامات سے مثبت پيشرفت کي نشاندہي ہوتي ہے –انہوں نے ويانا ميں آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے خطاب ميں بتايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے تين مہينے کي معينہ مدت کے اندر آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون کے دائرے ميں ، چھے ابتدائي اقدامات انجام ديئے ہيں-آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل نے کہا کہ ايجنسي کو ايران اور چھے جمع ايک کے درميان ہونے والے عبوري معاہدے کي پابندي کے جائزے کے لئے بجٹ ميں سولہ لاکھ ڈالر کي کمي کا سامناہے-يوکيا امانو نے کہا کہ ابھي ايران کي ايٹمي سرگرميوں سے متعلق معاملات کے حل کے لئے بہت کام باقي ہيں –......./169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510731
ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے سربراہ نے ايک بار پھر ايران کي جانب سے تمام معاہدوں کي پابندي کا اعتراف کيا ہے -