ابنا: میڈی بینجامن نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، آج ہم یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ایپک کی پالیسی کانفرنس کے سامنے ہیں۔ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ایپک پالیسی کانفرنس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور فلسطینیوں کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔دو مارچ سے شروع ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں اسرائیل نواز طاقتور لابی ایپک براک اوباما انتظامیہ سے ایران کے ساتھ سخت رویہ روا رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ایران کے پر امن جوہری پروگرام کی وجہ سے تہران کے خلاف پابندیوں کو سخت کرنے کے لیے ایپک لابی براک اوباما پر دباؤ ڈال رہی ہے۔بینجامن کا کہنا تھا کہ جنگ مخالف گروہ گزشتہ کئی برسوں سے اسی طرح کے احتجاج منعقد کرتا رہا ہے کیونکہ ایپک نے امریکی خارجہ پالیسی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔یہ گروہ عالمی پیمانے پر صیہونی حکومت کی ان کمپنیوں کے بائیکاٹ کے لیے بھی تحریک چلا رہا ہے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی مصنوعات تیار کرا رہی ہیں۔......./169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510690
کوڈپنک کی شریک بانی، امن اور سماجی انصاف کی تحریک، کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی ایپک کی سالانہ پالیسی کانفرنس کے موقع پر جنگ مخالف سینکڑوں مظاہرین نے ایران کے ساتھ امن کا پر زور مطالبہ کیا ہے.