1 مارچ 2014 - 20:30
مشرقی افغانستان میں کار بم دھماکے کے زیر اثر ۱۳ افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میں ایک کار بم دھماکےمیں 13 افراد ہلاک ہوگئے

ابنا: سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان محمد درویش نے کہا کہ غالباً یہ عسکریت پسندی کا واقعہ ہے جس میں عسکریت پسند ہی اپنے ہتھیاروں کے ساتھ ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کار میں دہشت گردانہ  حملوں کے لئے دھماکہ خیز مادّے تیار کئے جارہے تھے، تاہم تحقیقات جاری ہیں دھماکہ میں 9 عسکریت پسندوں کے علاوہ 4 راہگیر سمیت 2 خواتین اور 2 بچے ہلاک ہوگئے۔ واضح ہو کہ یہ علاقہ طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲