1 مارچ 2014 - 20:30
شامی صدر اور شامی فوج کی حمایت میں شامی عوام کے عظیم مظاہرے

شام کی فوج نے سعودی عرب کے حامی سلفی وہابی دہشت گردوں پر حالیہ دنوں میں کاری ضرب وارد کی ہے اور شامی عوام نے شامی فوج اور شامی صدر کی عظیم کامیابیوں پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔

ابنا: شام کی فوج نے سعودی عرب کے حامی سلفی وہابی  دہشت گردوں  پر حالیہ دنوں میں کاری ضرب وارد کی ہے اور شامی عوام نے شامی فوج اور شامی صدر کی عظیم کامیابیوں پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔دمشق میں ہزاروں مظاہرین نے شامی صدر بشار اسد اور شامی  فوج کے حق نعرے لگائے  اور سعودی عرب اور اس کے حامی دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی البلدیہ اسکوائر پر عوام نے شاندار اجتماع کرتے ہوئے سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سعودی حکام کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیتے ہوئے نام نہاد خادم الحرمین  شاہ  عبد اللہ کو خائن الحرمین قراردیا۔......./169