1 مارچ 2014 - 20:30
شمالی مغربی پاکستان میں پانچ مسلح افراد ہلاک

شمال مغربی پاکستان میں اس ملک کے فوجیوں نے ایک کاروائی کرتے ہوئے پانچ مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔

ابنا: شمال مغربی پاکستان میں اس ملک کے فوجیوں نے ایک کاروائی کرتے ہوئے پانچ مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح قبائلی علاقے خیبر ایجنسی پر حملہ کیا جس میں پانچ مسلح افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ ایسی صورت میں کیا گیا ہے کہ پاکستان میں طالبان گروہ نے کل ایک ماہ کی فائر بندی کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان کے فوجیوں کی جانب سے قبائلی علاقوں پر کئی بار حملے کئے جاچکے ہیں جن میں حکومت پاکستان کی جانب سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲