ابنا: ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہداللہ شاہد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، ہر فیصلہ شوریٰ کے اتفاق اور امیر کی تائید کے ساتھ طے کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیک مقاصد اور سنجیدگی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ڈیڈ لاک کے خاتمے اور جنگ بندی کیلئے کمیٹی کو دی گئی تجاویز کا حکومت نے مثبت جواب دیا، ہماری تجاویز پر عمل درآمد کی پراعتماد یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے مزید کہا کہ اکابر علما، طالبان کمیٹی کے احترام، پاکستان کے بہتر مفاد میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، طالبان قیادت تمام حلقوں کو جنگ بندی کے اعلان کی پاسداری کی ہدایت کرتی ہے، جنگ بندی کے دوران ہر قسم کی کارروائیوں سے گریز کیا جائے، امید ہے کہ حکومت ہمارے فیصلے پر سنجیدگی سے غور کرے گی،امید ہے حکومت مذاکراتی عمل کو سیاست سے دور رکھ کر معاملے میں پیش رفت کرے گی۔عارضی جنگ بندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں،مولاناسمیع الحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں،قوم دعا کرے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔ مولانا سمیع الحق عمرے کیلئے سعودی عرب میں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائے، ملک میں پائیدار امن کے لیے فریقین فوری اور جامع اقدامات کریں، ملک میں امن و امان کا قیام کروڑوں مسلمانوں کی سلامتی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلا تاخیر بلایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ سے کل وطن واپس پہنچوں گا۔......./169
کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کااعلان کردیا؛
عارضی جنگ بندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں،مولاناسمیع الحق
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510099
پشاور…ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کااعلان کردی/جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں.