28 فروری 2014 - 20:30
یوکرین میں اسرائیلی فوج، انتہا پسند مسلح گروہوں کی سربراہی کر رہے ہیں

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل کے کئی سبکدوش فوجی یوکرین کے دارالحکومت کی ایف کی سڑکوں پر سرکاری فورسز کے خلاف تشدد اور تصادم کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ابنا: جمعہ کو صہیونی اخبار ہآریٹز اور ٹائمس آف اسرائیل میں شا‏ئع ہوئی رپورٹوں کے مطابق، ایک سابق اسرائیلی فوجی کہ جس کی نشاندہی ڈیلٹا کے طور پر کی گئی ہے، سڑکوں پو ہونے والی جھڑپوں کی سربراہی کر رہا ہے۔

سرکاری فورسز پر حملوں کے لیے ایک یونٹ تشکیل دی گئی ہے جس کا نام 'بلیو ہیلمیٹس آف دی میدان' ہے اور جسمیں اسرائیل کے سابق فوجیوں سمیت 40 مرد و خواتین شامل ہیں۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس یونٹ کے تمام ارکان کا تعلق انتہا پسند قوم پرست گروہوں سے ہے۔

غور طلب ہے کہ یوکرین میں نومبر 2013 میں اس وقت سیاسی بحران شروع ہو گیا جب معزول صدر وکٹر یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

یوکرین کے معزول صدر اور ہمسایہ ملک روس کے حکام مغربی ممالک پر یوکرین کے داخلی امور میں مداخلت کرنے اور بحران کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
.......
/169