ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے علاقے گیلان کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ افراد افغان سیکیورٹی فورسیز کی کاروائی میں ہلاک ہوئے۔ اس کاروائی میں طالبان گروہ کے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کاروائی کے دوران طالبان گروہ کے ان افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب طالبان گروہ کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے جنوبی صوبے ہلمند میں غیر ملکی فوجیوں پر حملہ کرکے ان کے دو ٹینک تباہ اور دس فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں صرف چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک نیٹو نے اس سلسلے میں اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510078
افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں گیلان و قرہ باغ کے علاقوں میں طالبان گروہ کے کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔