28 فروری 2014 - 20:30
صہیونی ریاست اور شام میں سرگرم عمل دہشتگرد ایک سّکے کے دو رخ

بیت المقدس میں آرتھوڈوکس کلیسا کے اسقف اعظم نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اور شام میں سرگرم عمل دہشتگرد ایک سّکے کے دو رخ ہیں۔

ابنا: عطا اللہ حنا نے کہا کہ صہیونی ریاست کی پالیسیوں اور دہشتگردوں کی تخریبی کاروائيو‎ میں کسی طرح کا فرق نہیں ہے اور دہشتگرد گروہ دراصل صیہونی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں۔ بیت المقدس کے آرتھوڈوکس کلیسا کے سربراہ نے صہیونی جارحین اور شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو مخاطب کرکے کہا کہ دنیا میں کوئي طاقت عیسائيوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی کیونکہ یہ مذاہب، نسل پرستی کے خلاف ہیں۔ عطا اللہ حنا نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کلیساؤں اور عیسائي اوقاف کے خلاف بھی صہیونی ریاست  کے اقدامات قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے شام کی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ اور فرقہ وارانہ سازشیں صیہونی دشمن کی شازشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستانہ اور فرقہ پرستانہ اقدامات ناکام ہوکر رہیں گے۔......./169