28 فروری 2014 - 20:30
صہیونی ریاست کی جارحیت، ایک اور فلسطینی کی شہادت

غزہ میں غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں کی جاری بربریت میں ایک فلسطینی عورت شہید ہوگئی۔

ابنا: ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نےغزہ کے جنوب میں عطیہ قدیح کے علاقے کا محاصرہ کرکے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی عورت شہید ہوگئی۔ ان ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے اسی طرح زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس کو جائے واقعہ پر جانے سے روک دیا۔ کل شام بھی صیہونی فوجیوں نے خان یونس کے مشرق میں حائل علاقے میں فلسطینی جوانوں پر فائرنگ کی اور اسی طرح فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا۔ واضح رہے کہ نومبر سنہ دو ہزار بارہ میں فائر بندی کے سمجھوتے پر دستخط ہونے کے بعد سے غاصب صہیونی ریاست کے فوجی، مسلسل اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں جن میں ابتک انّیس فلسطینی مسلمان شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔  ......./169