ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردوں کو اسلام آباد میں ایک زیر تعمیر عمارت میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے ہونے تبادلے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی پولیس کے بقول فائرنگ کے دوران کچھ دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گيا۔ پاکستان کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ دہشتگرد، دہشتگردانہ کاروائی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے کہ اطلاع ملنے پر جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کافی عرصے سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہوا ہے جہاں خاصطور سے شیعہ مسلمان شخصیات کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے اور گذشتہ کچھ دنوں کے دوران اس ملک میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں کافی تیزی بھی آئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک میں حکومت اور طالبان گروہ کے درمیان مذاکرات کا عمل بھی شروع ہوا تھا جو طالبان گروہ کے ہاتھوں ایف سی کے اہلکاروں کے قتل کی بناء پر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510050
پاکستان کی پولیس نے دارالحکومت اسلام آباد میں سات دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔