ابنا: شام کے سفیر نے گذشتہ ہفتے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر ہونے والے فضائی حلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے، شام میں تکفیری دہشتگردوں کیلئے صہیونی ریاست کی کھلی حمایت کے مترادف ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت، اپنی استقامت سے ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ اور ان پر غلبہ حاصل کرلےگی۔واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے گذشتہ بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے شام سے ملنے والی سرحد کے قریب بقاع کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پر اس جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا جائیگا۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510038
لبنان میں شام کے سفیر علی عبدالکریم نے کہا ہے کہ لبنان پر غاصب صہیونی ریاست کے فضائی حملے، تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ اس غاصب حکومت کے اتحاد و تعاون کے مظہر ہیں۔