27 فروری 2014 - 20:30
ایران کی ہندوستان کے ساتھ دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ساتھ دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا:  وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے نئی دہلی میں ہندوستان کے موسسئہ ORF میں اپنے ایک خطاب میں اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایران و ہندوستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نئی دہلی کے ساتھ تھران کے تعاون کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوشیشوں کو بروئے کار لائے گا۔ وزیر خارجہ "ظریف" نے کہا کہ ایران و ہندوستان کی امن پسندی ، مشرق و مغرب سے عدم وابستگی اور سامراج دشمنی ، دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور بے پناہ مشترکات میں ہمیشہ استحکام کا باعث و اہم کردار کی حامل رہی ہے۔ "محمد جواد ظریف" نے عالمی سطح پر جاری پالیسیوں اور ماضی سے مختلف ، نئے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دو طرفہ احترام کی بنیاد پر تمام ملکوں کے ساتھ اپنے خارجہ تعلقات کی سطح میں اضافے کو اپنی ترجیحات میں قرار دے رکھا ہے اور دنیا کے نقشے پر نئی ابھرتی ہوئی طاقتوں منجملہ ہندوستان کا اس حوالے سے خاص مقام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲