26 فروری 2014 - 20:30
حزب اختلاف کی جانب سے ترکی وزیر اعظم کی فوری برطرفی کا مطالبہ

ترکی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت نے، اس ملک کے وزیر اعظم کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا:  زمان نیوز کو موصول ہونے والے ایمیل کے مطابق ترکی جمہوری خلق پارٹی کے ترجمان "ھالوک کوچ" نے کہا ہے کہ اگر ترک وزیراعظم "رجب طیّب اردوغان" اپنے عہدے سے کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے تو ترکی میں سماجی ، اقتصادی اور سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ "ھالوک کوچ" نے ترک وزیراعظم اور ان کے بیٹے کی ٹیلی فونی گفتگو سے مربوط آڈیو سی ڈی کے منظر عام پر آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کے لئےترک وزیر اعظم "رجب طیّب اردوغان" نے اپنے قانونی جواز کھودیا ہے۔ ترکی حزب اختلاف کی سب اہم جماعت "جمہوری خلق پارٹی" کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ترکی کی جمہوری تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم کو مالی بدعنوانی اور رشوت وصول کرنے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ یادرہے کہ یوٹیوب پر ایک آڈیو فائل جاری ہوئی ہے کہ جس میں اس ملک میں مالی بدعنوانیوں کی نسبت "اردوغان" کی طرف دی گئی ہے۔ ترک وزیر اعظم نے اس آڈیو فائل میں آنے والی گفتگو کو مسترد کردیا ہے جبکہ ان کے مخالفین اس آڈیو فائل کے اصلی ہونے پر تاکید کررہے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲