26 فروری 2014 - 20:30
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملے کے مقابلے کے لئے متحد ہوجائیں

عرب لیگ نے تمام عرب و اسلامی ملکوں سے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملے کے مقابلے کے لئے متحد ہوجائیں۔

ابنا: ۔ ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ اپنے مستقل نمائندوں کے اجلاس میں فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی میں صہیونی حکومت کے اقدامات ، خاصطور پر قدس شہر اور مسجد الاقصی پر بار بار کے حملوں کہ عالمی و اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مترادف ہے کی بابت خبردار کیا ہے۔ عرب لیگ میں لیبیا کے نمائندے اور اس اجلاس کے سربراہ "عاشور بو راشد" نے تاکید کی کہ بیت المقدس شہر اور مسجدالاقصی اور مقدس مقامات پر صہیونی حکومت کے حملے منفی نتائج کا باعث بنیں گے اور فلسطین و اسرائیل کے درمیان امن کی کوشیشوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔ عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل "احمد بن حلی" نے بھی اس اجلاس میں کہا کہ اس وقت مسجد الاقصی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اس حوالے سب کو متحد ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲