25 فروری 2014 - 20:30
روس کا سعودی عرب کو دہشت گردوں کے لئے ہتھیار خریدنے پرسخت انتباہ

روس کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی خریداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے۔

ابنا: روس کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی خریداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کے لئے طیارہ شکن راکٹوں کی خریداری پر روس کو سخت تشویش لاحق ہے۔ مغربی ذرائع نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ سعودی عرب شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے طیارہ شکن اور ٹینک شکن توپیں خرید رہا ہے۔ سعودی عرب کے حکام  نے ابھی تک ان خبروں کی تردید نہیں کی۔

.......

/169