25 فروری 2014 - 20:30
پاکستان ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے

ہندوستان میں سبکدوش ہونے والے پاکستان کے ہائی کمشنرسلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی خلوص سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کاخواہاں ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سلمان بشیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان سے تعلقات میں بہتری لانا ان کے ملک کی نوازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے ہندوستان کے ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری میں سب سے بڑا چیلنج منفی مائنڈ سیٹ ہے۔ سلمان بشیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جانا انتہائی ضروری ہے، اختلافات کم کرنے اور تعلقات کے فروغ کے کئی مواقع ہیں، ہم نے تعلقات کی بہتری کیلئے ہندوستان کے وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی اسلام آباد کی بے حد خواہش تھی کہ منموہن سنگھ پاکستان کا دورہ کرتے۔

.......

/169