ابنا: سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں میران شاہ سمیت مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 30 شدت پسندوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے اسی طرح کاروائی کرتے ہوئے شوال کے علاقے پریغار میں شدت پسندوں کا اہم مرکز تباہ کردیا۔پاکستان فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انتہا پسندوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھی شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔
.....
/169